ڈی جی ایکسائز

کرپشن کے الزامات،دفتر ڈی جی ایکسائز کی فیصل آباد اہلکاروں کے خلاف انکوائری۔

تنویر سرور۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے حکم پر فیصل آباد کے کلرک افتخار احمد کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

انکوائری ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ پنجاب نے بدعنوانی جیسے الزامات کی روشنی میں شروع کی ہے۔ اور ڈائیریکٹر فیصل آباد نعمان خالد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ڈی جی  ایکسائز
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو فیصل آباد موٹر برانچ کے کلرک افتخار احمد کے خلاف تحریری طورپر دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

1- افتخار احمد رشوت دیکر کانسٹیبل سے کلرک ہوا،

2- اس نے ٹوکن ٹیکس کی رقوم میں فراڈ کیا۔

3- اس نے بائیو میٹرک نظام کی آڑ میں بھاری کرپشن کی اور جن گاڑیوں کے سیلر موجود نہ تھے، ان سے فی گاڑی 30 سے40 ہزار روہے رشوت لی اور انہیں دیگر شہروں خصوصا” پشاور سے ٹرانسفر کروایا اور پھر فیصل آباد میں اپ ڈیٹ کی آڑ میں نئے مالک کو شامل ریکارڈ کیا۔

4-اس نے ہارڈشپ کے 25 سو کیس
کیئے اور ہر کیس کے عوض 8 ہزار روپے رشوت لی۔

5- افتخار احمد نے فی گاڑی 8 سے 10 ہزار روپے رشوت لیکر اسلام آباد نمبر کی حامل گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کرتا ہے۔