کرن جوہر 49

کرن جوہر نے ممبئی کے پوش علاقے میں پریمیم اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ممبئی کے پوش علاقے میں پریمیم اپارٹمنٹ 8اعشاریہ 5کروڑ میں خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے خار ویسٹ میں یہ جائیداد پالی ونٹیج نامی رہائشی عمارت میں واقع ہے جس کی رجسٹریشن نومبر2025 میں مکمل ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلیٹ جدید سہولیات، مناسب رقبے اور 2مخصوص پارکنگ اسپیسز کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار کی رہائش فراہم کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خار ویسٹ اپنی بہترین لوکیشن، مضبوط کنیک ٹیوٹی اور مکمل شہری سہولیات کے باعث اب بھی اعلی طبقے کے خریداروں کی اولین ترجیح بنا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کا کارپٹ ایریا 98اعشاریہ 49مربع میٹر ہے، اس کی اسٹامپ ڈیوٹی 48لاکھ اور رجسٹریشن فیس 30ہزار روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں