کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آج کراچی کی وکٹ ٹی 20 کیلیے اتنی سازگار نہیں تھی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ محمد مسرور نے کہا کہ اگر لیفٹ ہینڈر ہوتے تو نبی سے جلدی بولنگ کراتے، پچ اسپنرز کے ساتھ فاسٹ بولرز کو بھی سپورٹ کر رہی تھی ہم توقع کر رہے تھے باؤنس ملے گا لیکن ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے پچ سازگار نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوورسیز پلیئرز اچھا کھیل رہے ہیں پچز مزید اچھی ہو جائیں تو اوورسیز پلیئرز کو مدد ملے گی یہ وہ وکٹ ہے جس پر آسٹریلین مٹی استعمال ہوئی ہے ایسی پچ کو ریڈکرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور اسسٹنٹ کوچ روی بوپارا کو لوکل پلیئرز کے بارے میں بتاتا ہوں، امید ہے اگلے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی اچھی ہو گی اور نتائج بھی اچھے آئیں گے۔پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر زیر کر دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے 129 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ نے پرُاعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔