حلیم عادل شیخ

کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنا شرمناک عمل ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنا شرمناک عمل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈومور مطالبے کے بعد امپورٹڈ کابینہ اداروں کو بیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنا شرمناک عمل ہے، شہری شدید لوڈ شیڈنگ کیعذاب میں مبتلا ہیں، دوسری طرف روز بجلی مہنگی کی جارہی ہے امپورٹڈ حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی طرز پر حاکمیت کر کے عوام سے ناجائز لگان وصول کر رہی ہے۔