کراچی کنگز 61

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست دے دی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 8میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو67رنز سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 185رنز بناکر لاہور قلندرز کو جیتنے کیلئے 186رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کنگز کے 185رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18ویں اوورز میں118رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔خیال رہے کہ ایونٹ میںکراچی کنگزکو3ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل ایونٹ کے تینوں میچز میں کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب لاہور قلندرز نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں