ریحام خان 18

کراچی کا مقدمہ لڑونگی ، کراچی کمائے گا تو پشاور بھی بسے گا ،ریحام خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ری پبلیکن پارٹی کی سربراہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سب سے زیادہ اہمیت دینا ہو گی ۔ کراچی کو معذور کیا ہوا ہے ۔ جب کراچی میں بزنس کمیونٹی نہیں چل سکے گی تو پاکستان کیسے ترقی کرئے گا ۔ میں کراچی کا مقدمہ لڑونگی ۔ کراچی کمائے گا تو پشاور بھی بسے گا ۔ وہ کراچی میں اے سی ایم گروپ آف کمپنیز کی جانب سے جلدمنظر عام پر آنے والے بزنس چینل سین پروفٹ (SEEN PROFIT)کی تعارفی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

تقریب میں کراچی کی ممتاز تاجر برادری، ثقافتی ، صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ اے سی ایم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین فرحان پردیسی ، ڈائریکٹر عرفان پردیسی ، ڈائریکٹر پراپرٹی عرفان میمن، چیف فنانس آفیسر فیضان رفیق پردیسی پوری تقریب کی جان بنے رہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ریحام خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بزنس چینل کی ضرورت تھی ۔ اس کمی کو فرحان پردیسی و اے سی ایم گروپ نے قدم اٹھا کر پورا کرنے جا رہے ہیں۔

سین پروفٹ کامیابی حاصل کرئے گا۔ پاکستان ری پبلیکن پارٹی ملک کے کونے کونے میں عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے گی ۔ اور بیڑہ کراچی سے اٹھایا ہے۔ کیونکہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ لیکن کراچی کو اس کا مقام نہیں دیا گیا۔ اہمیت نہیں دی گئی۔ کراچی والوں کے لیے میں آواز بلند کرونگی ۔ اس وقت پورے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ سب کو متحد ہونا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی ایم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین فرحان پردیسی اور ڈائریکٹر عرفان پردیسی نے کراچی کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس نا ہوں۔

اور کراچی چھوڑنے کا ارادہ ترک کریں۔ کیونکیہ کراچی ہماری ماں ہے ۔ اگر ماں بیمار ہو جائے تو اسے چھوڑا نہیں جاتا۔ ہمیں اپنی مضبوط معیشت کے لیے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اے سی ایم گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر پراپرٹی عرفان میمن اور چیف فنانس آفیسر فیضان رفیق پردیسی نے کہا کہ سین پروفٹ چینل جلد منظر عام پر آرہا ہے۔ اور بزنس کمیونٹی کی آواز بنے گا۔ ملک کی ترقی کے لیے لازم ہے کہ بزنس کمیونٹی کو اہمیت دی جائے ۔ حالات بتا رہے ہیں کہ ملک میں بہت کچھ اچھا ہونے جا رہا ہے۔ سین پرو فٹ چینل بزنس کمیونٹی کی مایوسی کو دور کرئے گا ۔

تقریب سے حکومت سندھ کے ترجمان نادر گبول نے کہا کہ حکومت سندھ بزنس کمیونٹی کو اہمیت دیتی ہے ۔ تقریب میں ناران کلب کے نائب صدر حماد علی شاہ نے ناران کی ترقی کے حوالے سے تعارفی کلپ بھی دکھائی اور کہا کہ ناران کلب کی بہتری کا آئیڈیا ہم نے کراچی کلب سے لیا ہے ۔تقریب سے کتینا میمن ایسو سی ایشن کے رہنماء ایاز بندوق ڑا ، خالد آرائیں ، راحیل ہارون، جاوید امین، اداکار ساجد حسن، برگیڈیئر (ر) طارق قادر، کامیڈین شہباز، برکت عظمی ، فہیم سمیت ممتاز شخصیات اور سینیئر صحافیوں نے شرکت کی ۔ تقریب کا اختتام سحری سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں