کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی کے جوڑیا بازار میں 2 روز سے چینی سپلائی نہیں ہوئی، جس کے بعد شہر میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ہول سیل میں چینی کی قیمت 184 روپے ہے جبکہ ریٹیل قیمت 185 سے 195 روپے ہو گئی ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں چینی 200 روپے کلو میں بھی فروخت ہو رہی ہے۔
چینی کی خوردہ قیمت 165 روپے کلو، حکومت اور شوگر ملز میں اتفاق، سابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں چینی کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔








