کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹر عبد اللہ شفیق نائنٹیز کا شکار ہو کر 96رنز پر پویلین جا بیٹھے ۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے محتاط انداز میں اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا گیا تاہم عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور پیٹ کمنز کی گیند پر سلپت میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اشتہار
200
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









