کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں (آج)ہفتہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کو افتخار احمد کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آج ٹیم کے ساتھ بھرپور پریکٹس بھی کی ہے تاہم دو روز قبل فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ فہیم اشرف کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔









