علی زیدی 163

کراچی میں کام وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار سندھ حکومت چلار ہی ہیں ، علی زیدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں جوکام ہم کررہے ہیں وہ صوبائی حکومت کوکرنے چاہیے تھے،کام وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار یہ لوگ اپنے چلارہے ہیں ، سندھ میں لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ پی ٹی آئی نے کراچی والوں کیلئے کچھ نہیں کیا،کراچی میں جوکام ہم کررہے ہیں وہ صوبائی حکومت کوکرنے چاہیے تھے،اگست ستمبرسے گرین لائن منصوبے کیلئے بسیں بھی آجائیں گی،کراچی والوں کوپانی سمیت مختلف مسائل کاسامناہے،ٹینکروں سے گھروں کوپانی مل رہا ہے پائپوں میں کوئی پانی نہیں، علی زیدی نے کہا کہ نالوں کی صفائی ،تجاوزات ہٹانے کاکام وفاقی حکومت کررہی ہے،کے فور منصوبہ وفاق کرکے دے رہاہے،کام وفاقی حکومت کررہی ہے اور اشتہار یہ لوگ اپنے چلارہے ہیں ، علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں