سونے کی قیمت 236

کراچی ،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کا اضافہ

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کے اضافے سے1953ڈالر ہو گئی.

جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے

مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کے اضافے سے 1لاکھ19ہزار400روپے ہو گئی .

جبکہ343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں