اسکاٹ موریسن 272

کرائسٹ چرچ کے دہشتگرد کو عمر قید کی سزا انصاف پر مبنی ہے ، آسٹریلوی وزیراعظم

کینبرا(ر پورٹنگ آن لائن)آسٹریلیوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کرائسٹ چرچ کے دہشتگرد برینٹن ہیرسن ٹیرینیٹ کے لئے

عمر قید کی سزا کو خوش آئند قرار دیا ہے۔آسٹرییا کے شہری ٹیرینٹ کو بغیر کسی پے رول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔اس 29سالہ

مسلح شخص نے 15مارچ 2019کو 51افراد کو ہلاک اور 40دیگر کو زخمی کردیا تھا۔ اسے قتل کے 51الزامات ،اقدام قتل کے 40

الزامات اور دہشتگردی کے ایک الزام کے تحت سزا سنائی گئی۔موریسن نے کہا کہ ٹیرینٹ کے اس حقارت آمیزدہشت گردانہ

اقدام نے آسٹریلیا بھر کو خوف زدہ اور ہلا کر رکھ دیا تھا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ مسجد پر حملوں اور اس بزدلانہ

اور خوفناک جرائم پر اس دہشتگرد اور قاتل کو آج نیوزی لینڈ میں انصاف مل گیا ہے۔ دنیا کو دوبارہ اس کی جانب سے یا اس کے

بارے میں دوبارہ کچھ بھی سننے کو نہیں ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ اور اس کے ساتھ ساتھ آسڑیلیا کی مسلمان

برادری کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا۔آسٹریلوی

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم وینسٹن پیٹرز نے ٹیرنیٹ کے لئے زور دیا ہے کہ اسے اپنی سزا آسٹریلیا میں

پوری کرنا چاہئے تاکہ نیوزی لینڈ کے ٹیکس دہندگان کو اس کی قید کے اخراجات کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔موریسن نے جمعہ کے

روز کہا ہے کہ وہ اس بارے میں بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم اس کے بارے میں باضابطہ درخواست نہیں دی گئی۔

انہوں نے سیون نیٹ ورک ٹیلی وژن کو بتایا کہ چاہے وہ آسٹریلیا میں قید رہے یا نیوزی لینڈ میں لیکن ہم اس بارے میں تبادلہ

خیال کے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں