کترینہ کیف 148

کترینہ اور وکی نے شادی کی تقریب ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق ایمیزون پرائم کو 80 کروڑ میں دیدیئے

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ اور وکی اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش اس لئے کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق باضابطہ طور پر ایمیزون پرائم کو فروخت کر دیئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مشہور بالی ووڈ جوڑی نے ایمیزون پرائم کے ساتھ 80 کروڑ کا معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کے مطابق اسٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم راجستھان میں چار روزہ گالا کی تقریب کا مظاہرہ کریگی۔ جبکہ وکی اور کترینہ کی شادی کی ویڈیو مبینہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2022 کے آغاز میں پیش کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں