گورنرسندھ عمران اسماعیل 187

کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کروڑں روپے سے قرضہ دیا جا رہا ہے،گورنرسندھ عمران اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کروڑں روپے سے قرضہ دیا جا رہا ہے، نوجوان اس پروگرام سے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پبلک فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا ماننا ہے چھوٹا کاروبارمعیشت کی ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، عمران خان نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال پر توجہ دے رہے ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کے خواب بڑے ہوتے ہیں، ان خوابوں پر سرمایہ لگانے کے لیے کوئی راضی نہیں ہوتا، حکومت پاکستان نوجوانوں پراعتماد کرتی ہے، کامیاب جوان پروگرام سے نوجوان کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام سےڈھائی کروڑ تک قرضہ دیا جا رہا ہے۔ سیمنٹ اور ٹیکسٹائیل سیکٹر کے اعدادوشمار بہت مثبت ہیں، پاکستان ایزآف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں28واں نمبر اوپر آگیا۔ عمران اسماعیل نے بتایا کہ پاکستانی روپیہ ایشیا کی تیسری بہترین کرنسی بن گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موقع ہے یہاں سرمایہ لگائیں، پاکستان پبلک فورم کی مدد سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، چھوٹے کاروبار کے آغاز کیلئے پاکستان پبلک فورم کا تعاون خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں