لاہور ہائی کورٹ 73

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 3جون کو سماعت کے لئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 3 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

جسٹس شجاعت علی خان ،شہری ضیا الدین شیخ کی درخواست پر 3جون کو سماعت کریں گے ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف 7اپریل 2022ء کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں .

ذرائع کے مطابق کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ، درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں