اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

کارکن اور مقامی رہنماوں کا مورال بلند ہے انشااللہ فتح مسلم لیگ ن کی ہو ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کارکن اور مقامی رہنماوں کا مورال بلند ہے انشااللہ فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانیوال ضمنی الیکشن کی مہم میں سرگرم مسلم لیگ ن کے کونسلر شاہد رفیق کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے زخمی کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، کارکن اور مقامی رہنماں کا مورال بلند ہے انشاللہ فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمان کو تلاش کر کے فوری کارروائی کریں، قانونی کارروائی کی نگرانی کے لئے اپنی نامزد کردہ ٹیم بھی کل خانیوال روانہ کر رہا ہوں۔