کارپٹ

کارپٹ کی38ویں انٹر نیشنل نمائش 20سے22ستمبر تک منعقد ہو گی

لاہور(رپور ٹنگ آن لائن)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 38ویں انٹر نیشنل نمائش 20سے22ستمبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی ۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق نمائش کے سلسلہ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی کثیر تعداد شریک ہو گی جن سے ابتدائی رابطے مکمل ہو چکے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق نمائش میں پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے ۔ نمائش میں حصہ لینے کے خواہشمند وں سے کہا گیا ہے کہ وہ نمائش میں انتہائی معیاری اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی حامل مصنوعات ڈسپلے کریں تاکہ غیر ملکی خریداروں کو راغب کیا جا سکے۔