اشرف بھٹی 254

کاروبار کی ترقی ،بڑے اہداف کے حصول کیلئے مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے، اشرف بھٹی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کاروبار کی ترقی اور بڑے

اہداف کے حصول کیلئے مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ،

ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات نا گزیر ہیں اور اس کیلئے فوری عملی اقدامات شروع کئے جائیں ،حکومتی اعلانات اور وعدوں کے

باوجود بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کے درمیان روابط کیلئے فوکل

پرسنز تعینات کئے جائیں ۔ ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے والے تاجروں سمیت دیگر شعبوں کو یوٹیلٹی بلزاور دیگر مدوں میں سہولیات

دی جائے ،دوہرے ٹیکسز ختم کئے جائیں اور ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے جس سے پاکستانی خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں

گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بزنس مشاورتی کونسل بنائی گئی تھی جو عملی طور پرغیر فعال ہے ، مطالبہ ہے کہ

اس کی از سر نوتشکیل کی جائے اوراس کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے تاکہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کی ضررت ہے لیکن

اس کیلئے تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے اور ان کی قابل عمل تجاویز کو دستاویز کا حصہ بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں