کارتک آریان 106

کارتک آریان نے طیش میں آکر نامعلوم شخص کی گٹار سے پٹائی کر دی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) معروف بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر طیش میں آ کر نامعلوم شخص کی گٹار سے پٹائی کر دی۔

کارتک آریان نامور فلمساز انوراگ باسو کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کیلیے تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ ساتھ انڈین اداکارہ سریلیلا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جو اس فلم کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔کاسٹ اس وقت شوٹنگ میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دو ویڈیو کلپ کافی وائرل ہیں جن میں کارتک آریان اور سریلیلا کو ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں