کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس 245

کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈڈیولپمنٹ پنجاب نے 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری د ے دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) بزدار حکومت صوبے میں یکساں اور حقیقی ترقی کے لیے سرگرم ہوگئی،کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈڈیولپمنٹ نے 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری د ے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر منظور10منصوبوں پر سوا 12ارب روپے لاگت آئے گی۔ کریم بلاک علامہ اقبال ٹاون میں فلائی اوور کی تعمیر2ارب 20کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ میو اسپتال نیوروسرجری کیلئے الیکٹرومیڈیکل ایکیوپمنٹ کی مد میں 35کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ میانوالی سرگودھاروڈتاواں بھچراں3کلومیٹرسڑک کے لیے7کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنرکی رہائشگاہ اور تحصیل کمپلیکس کے لیے 12کروڑ 5لاکھ منظور کرلیا گیا۔ ایک کروڑ روپے سے کوہ سلیمان میں موضع کاروں میں سول ڈسپنسری قائم ہوگی۔ 53لاکھ کی لاگت سے کھرڑبزدار کےبی ایچ یوکورورل ہیلتھ سینٹرپراپ گریڈ کیا جائے گا۔

مری میں گھیل تالیفٹیننٹ (ر)ارسلان عالم ستی ہاس سڑک کی تعمیر ساڑھے 3کروڑ روپے سے ہوگی۔ فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی اسپتال انڈر پاس 95کرورڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ شیراں والا فلائی اوور کی تعمیر کے لیے ساڑھے 4ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔ شاہکام چوک پر فلائی اوورکی تعمیر3ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں