سائمن ڈول 48

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے، سائمن ڈول

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کے تبصرہ کار سائمن ڈول نے کہاہے کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20ہر سال معیار میں بہتری لا رہا ہے اور اس کا عالمی ٹی 20 لیگ کے طور پر مقام مضبوط ہو رہا ہے۔سائمن ڈول نے کہا کہ عام طور پر معیار بہت اچھا رہا ہے اور ہر سال بہتر ہو رہا ہے۔

یہی چیز مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔سائمن ڈول نے پیکر کھلاڑی خضیمہ تنویر کی کارکردگی کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کے حوالے سے خضیمہ تنویر نے بہت متاثر کیا۔ ٹورنامنٹ کے عالمی کیلنڈر میں مقام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت پسند آیا، اس سال کا وقت اہم رہا۔

یہ کھیلنے کے لیے بہترین وقت ہے اور کیلنڈر میں اچھی طرح فٹ بیٹھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں