پولیس 14

ڈی پی او اوکاڑہ کا شہداء پولیس کے ورثاء سے اظہار یکجہتی، اسد جمیل شہید کی بیٹی کو اسکول کے پہلے دن خود چھوڑا

اوکاڑہ ( شیر محمد) راشد ہدایت نے شہداء پولیس سے اپنی وابستگی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسد جمیل شہید کی صاحبزادی کو اسکول کے پہلے دن کے موقع پر ہمراہ لے جا کر ایک مثال قائم کی۔ ڈی پی او نے نہ صرف بچی کو اپنی نگرانی میں اسکول پہنچایا بلکہ “اسپرٹ اسکول” رینالہ خورد میں اپنی موجودگی سے شہداء کے اہل خانہ کو یہ یقین دلایا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے اس موقع پر کہا کہ شہداء پولیس کے خون کی قربانی ہی ہماری اصل پہچان ہے، اور ان کے اہل خانہ ہمارے اپنے خاندان کی طرح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس شہداء کے ورثاء کی عزت و تکریم کو ہمیشہ مقدم رکھے گی۔

یہ اقدام نہ صرف محکمہ پولیس اور شہداء کے اہل خانہ کے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ معاشرے میں ایک مثبت پیغام بھی اجاگر کرتا ہے کہ شہداء کے بچے پوری فورس کے بچے ہیں اور ان کی کفالت و رہنمائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں