رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے محکمے کی فیلڈ فارمیشنز کے سرپرائز وزٹ شروع کرتے ہوئے دفتر علی کملیکس کا اچانک دورہ کیا۔
ڈائیریکٹر جنرل نے علی کمپلیکس میں واقع ریجن سی موٹربرانچ اور ریجن اے پراپرٹی ٹیکس کے دفاتر کا وزٹ کیا اور ای ٹی او زون 4 پراپرٹی ٹیکس منظر خالد کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ڈائیریکٹر جنرل نے ڈائیریکٹر ریجن اے محمد علی نوید سے ای ٹی او زون 4 کے متعلق استفسار کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ای ٹی او کی عدم دستیابی یا رخصت کے متعلق انہیں اطلاع نہیں ہے۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل نے ای ٹی او مذکور کے خلاف کارروائی کی کرتے ہوئے اس روش کو ناقابل برداشت قرار دیا۔
دوسری طرف ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین نے دوپہر اڑھائی بجے کے بعد دفتر سے غیر حاضری پر ایم آر اے سفیر عباس۔نذیر احمد، محمد راشد، مبشر حسین، مہتاب عمر،قرۃالعین اور انسپکٹر جمیل، ڈی پی اوز محمد موسی، عادل سلیم ، نعمان میر، جونئیر کمپیوٹرآپریٹروں، کاشف زمان، محمد علی، عادل مشتقات سجاد ندیم، فیصل نعیم، عبدالجبار، محمد ذیشان اور ایم ٹی سی شیخ عمران کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔