لاہور ہائیکورٹ 50

ڈی جی ایل ڈی اے کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری ،آئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے الاٹ شدہ پلاٹوں کو غیر قانونی طور دیگر اشخاص کو الاٹ کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب سمیت طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری سرفراز حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔شہری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے درخواست گزار گلشن راوی میں چار پلاٹ الاٹ کئے ، پھر ان پلاٹوں کو دوسرے اشخاص کو منتقل کردیا گیا ، پلاٹ دوسرے اشخاص کو الاٹ کئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا .

عدالت نے ایل ڈی اے کو درخواست گزار کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت ادا کرنے کا حکم دیا ، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ، ڈی جی ایل ڈی اے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔استدعا ہے حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں