ڈیوائن براوو

ڈیوائن براوو ٹی 20 کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے

ٹرینیڈاڈ (ر پورٹنگ آن لائن) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ٹی20 کرکٹ میں 500 وکٹیں

مکمل کر لیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ڈیوائن براوو نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ

میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سینٹ لوسیا زوکس کے خلاف راکھیم کور نویل کو آؤٹ کر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی

500 وکٹیں مکمل کرلیں۔ اس کے علاوہ براوو نے سی پی ایل میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی۔ دیوائن براوو نے اپنے

ٹی ٹونٹی کرکٹ کا آغاز 16 فروری 2006ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے مقام پر کیا تھا۔ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 500

وکٹوں کو سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔