اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے امپورٹڈ حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیزل کون پی گیا ہے لسی سمجھ کر؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ کیوں کسانوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کسان کئی ماہ تک دن رات محنت کر کے وطن کے لئے اناج پیدا کرتا ہے اور اب تیار فصل کاٹنے کی مشینری چلانے کے لیے ڈیزل کے لئے خوار ہو رہا ہے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی لوٹ مار سے کوئی سیکٹر محفوظ نہیں ہے۔