شرجیل انعام میمن 25

ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن اوور سیز پاکستانیوں کیلئے تاریخی فیصلہ ہے، شرجیل میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے انقلابی اور تاریخی فیصلہ ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا نئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا، نئے نظام سے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز میں آن لائن سیل ڈیڈ کی تکمیل ممکن ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹریشن دفاتر میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگا، نادرا سے منسلک ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے بائیو میٹرک اور چہرے کی تصدیق ممکن ہوگی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں جدید فروٹ اینڈ سبزی مارکیٹ کے قیام سے زرعی معیشت کو تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں