شجرکاری مہم 68

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ جنگلات ایل بی ڈی سی کینال کے اطراف شجرکاری مہم جاری

اوکاڑہ
( شیر محمد)ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی کی زیر نگرانی شہری علاقوں میں ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے اربن فارسٹری کے تحت لوئر باری دوآب کینال کے اطراف مختلف اقسام کے سینکڑوں پودے لگائے گئے، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری وقت کی اہم ضرورت ہے، جو نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ شہری علاقوں میں درجہ حرارت کم کرنے، فضائی آلودگی میں کمی اور خوبصورتی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران سایہ دار، آکسیجن پیدا کرنے والے اور مقامی موسم کے مطابق صحت مند پودے لگائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے شجرکاری کے بعد پودوں کی نگہداشت کے لیے بھی خصوصی پلان مرتب کیا ہے، جس کے تحت پانی، باڑ، اور دیکھ بھال کی ذمہ داری متعلقہ ٹیموں کو سونپی گئی ہے تاکہ ہر پودا مکمل نشوونما پا سکے، ڈویژنل فرسٹ آفیسر نے عوام اور اداروں سے اپیل کی کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں