پولیو مہم

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس کا انعقاد

اوکاڑہ
( شیر محمد)
اجلاس میں محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے افسران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کو ماہ اکتوبر میں بچوں میں پولیو ویکسینیشن مہم کی تیاریوں بارے آگاہ کیا گیا،

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پیشگی انتظامات بارے احکامات جاری کیے، انہوں نے پولیو ٹیموں کی ٹریننگ، اشیائے ضروریہ کے بندوبست، ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں،

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے ویژن کے تحت انسداد پولیو ٹیمیں بھرپور انداز میں تیاریاں کریں اور گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔