کچہری 24

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کا دورہ اور موقع پر آفس بلڈنگ کی بحالی اور مرمت کے احکامات

اوکاڑہ ( شیر محمد)انہوں نے پرانی کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اور ملحقہ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی خستہ حال بلڈنگ کی بحالی اور مرمت کے لیے ہدایات جاری کر دیں،

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان حسین اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وسیم طارق نے آفس کی پرانی بلڈنگ کے مختلف حصوں کا وزٹ کرایا اور صحافی برادری سے ربط و روابط کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی مرمت اور رنگ روغن سمیت مختلف کاموں کے لیے خصوصی درخواست کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی بلڈنگ کی مرمت اور بیوٹیفکیشن کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو تخمینہ لگانے کا ٹاسک سونپ دیا اور اس سلسلہ میں فوری طور پر ترقیاتی کاموں کو شروع کرانے کی یقین دہانی کروائی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ صحافی برادری کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،

ضلع کی بہتری کے لیے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام پریس کلبز، صحافی تنظیمیں، گروپس مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں اور ضلع بھر کے صحافی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے ساتھ قریبی ربط و روابط رکھتے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صحافیوں سے بہتر کووارڈینیشن اور لائنزان کے لیے آفس بلڈنگ کی مرمت و بحالی ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے فریم ورک کے تحت ترقیاتی کام جلد شروع کروائے جائیں گے، مزید براں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پرانی کچہری لنک روڈ کی تعمیر و مرمت کے بھی احکامات جاری کیے، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان حسین شاہ اور دیگر سٹاف نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے وزٹ پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں