ڈسٹرکٹ 11

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید/ ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کے ہمراہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے دفتر کا دورہ

اوکاڑہ ( شیر محمد)ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے ڈسٹرکٹ کمانڈر کو دفتری امور اور ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا احمد عثمان جاوید نے پیرا فورس کو ریگولرٹی پر عمل درآمد کروانے کے لیے ذمہ داری سے اقدامات کے احکامات جاری کیے.

ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مفاد عامہ اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے قانون کی بالا دستی کی ہدایات دیں، پیرا فورس قانون کی بالادستی اور انتظامی استعداد میں اضافے کے لیے اہمیت کی حامل ہے، تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، نظم و ضبط اور ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر عوامی خدمت کریں.

آنہوں نے کہا کہ پیرا فورس لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے متحرک انداز میں فرائض سر انجام دے، تجاوزات کے خاتمہ کے لیے پیرا فورس کی ٹیمیں بغیر کسی دباؤ کے سخت کاروائیاں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں