جینیٹ نیشیوات 38

ڈونلڈ ٹرمپ کی جینیٹ نیشیوات کی بطور سرجن جنرل نامزدگی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر ٹیلی ویژن سے جڑی شخصیات کو نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات کو سرجن جنرل کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر نیشیوات ادویات اور صحت سے متعلق ایک زبردست شخصیت ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ امریکی شہریوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں