ٹرمپ 18

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دے دی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کا وقت گزر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، ایرانی ہم سے ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی پھر بھی عوام میں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری تجاویز کو صرف ”دیکھ”رہے ہیں۔ یہ صحیح نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ”دیر ہونے سے پہلے”سنجیدہ ہوجانا ہوگا۔ کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے، صدر ٹرمپ فوجی کارروائی سے قبل سفارت کاری کو پہلا آپشن سمجھتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے استعمال سے نہیں ڈرتے مگر سفارتکاری کو پہلا آپشن سمجھتے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ایران کو ”20 گنا زیادہ”شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور میز پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں