صاحبزادہ فرحان 17

ڈومیسٹک کرکٹ میں 4 سال سے پرفارم کرتا آ رہا جس کا فائدہ ہوا،صاحبزادہ فرحان

کولمبو(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار 4 سال سے پرفارم کرتا آ رہا ہوں جس کا فائدہ ہوا ہے۔نمیبیا کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے صاحبزادہ فرحان نے ایک بیان میں کہا کہ کوشش تھی پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں، سنچری بنانے پر خوشی ہے۔

اپنی گفتگو میں انہوںنے کہاکہ شروع میں پچ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی، سلمان علی آغا اور شاداب خان کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہوئی۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، صاحبزادہ فرحان نے گروپ مرحلے کے اس اہم میچ میں 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں