یاسر حسین 53

ڈرامہ محنت سے بنتا ہے ،دو، تین لوگ نمبر دے کر خراب کر دیتے ہیں’یاسر حسین

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ ڈرامہ محنت سے بنتا ہے لیکن دو، تین لوگ نمبر دے کر اسے خراب قرار دے دیتے ہیں،ایک ڈرامے کو آپ لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ پوری دنیا میں دیکھا جارہا ہے پھر آپ اسے خود کیوں خراب کررہے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ایسا نہ کریں ایک چیز اچھی بن رہی ہے اسے بننے دیں اسے پہلے صحیح سے دیکھیں جو چیز آٹھویں قسط میں سامنے آنی ہوتی ہے آپ تیسری قسط دیکھ کر ہی اس کی برائی شروع کردیتے ہیں اور پھر آگے دیکھ کر کہتے ہیں اچھا یہ اس لیے ہورہا تھا آپ خود ہی بیوقوف لگ رہے ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ میں تو نادیہ خان کا شو ہی نہیں دیکھتا میں نے انسٹاگرام پر کلپ دیکھا تھا اور میرے بارے میں بات نہیں ہورہی تھی میرے ڈرامے کے بارے میں بات ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ منفی تبصرہ بہت اچھا کرتی ہیں اور اس شو کی آفر مجھے بھی آئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں