مرتضی وہاب

ڈبل سواری سمیت ریسٹورنٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے: مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی اجازت دے رہے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ، دودھ اور بیکری کی دکانوں پر پابندی ختم کررہے ہیں۔ہفتے کوترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں، قوم کو پیغام دیا کہ کورونا صورت حال تشویشناک ہے، وزیراعلی نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور اسد عمر سے خود بات کی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ لاہور میں لاک ڈان لگا تو پیپلزپارٹی نے کوئی اعتراض نہیں کیا، اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق نہیں سمجھتے، ہمیں کراچی میں براہ راست معلومات مل رہی ہوتی ہیں، کراچی میں کورونا کیسز میں 5گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا مسئلہ ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی اجازت دے ہے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ ، دودھ اور بیکری کی دکانوں پر پابندی ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ادارے کو سیل کردیں گے، 30 دن کی پابندی ہوگی جو 9 اگست سے شروع ہوں گی، انتظامیہ غلط کام کرے گی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔