ڈبلیو ایچ او 166

ڈبلیو ایچ او کا اومی کرون کے بارے میں نیا انتباہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو موخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آج جشن منا کر کل غم منانے سیبہتر ہے کہ ہم کل ہی جشن منائیں، شواہد موجود ہیں کہ اومی کرون ویرینٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا تھا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں، اومیکرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں