ڈاکٹر معید یوسف 293

ڈاکٹر معید یوسف مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ وزیر اعظم نے معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے،

معید یوسف بطور مشیر قومی سلامتی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں