ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 18

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ملیر ٹائون کے سابق ناظم انصار احمد شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز پر دلی مبارک باد پیش کی ہے،

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تزکی نفس صبر و برداشت ایثار اخوت اور معاشرتی انصاف کا جامع پیغام لے کر آتا ہے یہ مقدس مہینہ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بلند ہو کر اجتماعی فلاح محروم اور پسے ہوئے طبقات کی دلجوئی اور معاشرے میں عدل و توازن کے قیام کے لئے اپنا مثر کردار ادا کریں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک نہ صرف خالقِ حقیقی سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ انسانیت کی خدمت باہمی ہمدردی اور سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا عملی درس بھی دیتا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ خدائے واحد اس بابرکت مہینے کے صدقے مملکتِ خداداد کو درپیش معاشی سماجی اور امن و امان کے چیلنجز سے نجات عطا فرمائے وطنِ عزیز میں خوشحالی استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ دے اور مظلوم و محروم طبقات کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان ہمدردوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں صبر رواداری اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اور مل کر ایک مضبوط، پرامن اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں