ڈالر کی قیمت

ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔