ڈالر

ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سکیم کے شرح منافع میں اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سکیم میں ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع میں 1.5 فیصد تک اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق تین ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پر منافع 5.5 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کیلئے ایک ہزار ڈالر پر منافع اب 6 فیصد کے بجائے 7.20 فیصد ملے گا جبکہ ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر منافع 6.50 فیصد سے بڑھا کر 7.50 فیصد کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سکیم پر 3 سالہ سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 6.75 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کردیا اور 5 سالہ سرمایہ کاری پر اب منافع 7 فیصد کے بجائے 8 فیصد ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی کرنسی میں نیا پاکستان اسکیم کے تحت سرٹیفکیٹ خریدنے والوں کیلئے منافع کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔