اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارتکاری سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہئے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، امریکا کیساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کےساتھ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنا رہے ہیں، خارجہ پالیسی اہداف کو فعال انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی وسعت ملی ہے، پاکستان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کی، غزہ امن بورڈ اجلاس میں پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کو دہرایا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال میں بہتری کے خواہاں ہیں، پاکستان چاہتا ہے فریقین سفارتکاری کے ذریعے معاملات حل کریں۔









