رپورٹنگ آن لائن۔۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی محمد آصف کو سیلف ڈیفنس میں پیٹنے والے افسر ای ٹی او منظر خالد کو حراساں کیا جانے لگا۔
منظر خالد گزشتہ روز دفتر پہنچے تو شرپسند اور محمد آصف کے کارخاص کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ایکسائز انسپکٹر ملک خالد نے مبینہ طورپر منظر خالد کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی لگا دی اور پھر اپنی گاڑی ریورس کرتے ہوئے منظر خالد کی گاڑی کو ہٹ کیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ اس نے محمد آصف کو سربازار کیوں پیٹا؟
منظر خالد کاکہنا ہے کہ انسپکٹر ملک خالد نے اس کی گاڑی کو ہٹ کیا اور دھمکیاں دیں اور یہ واقع سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہے۔