مہر ندیم۔
ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے FIA سائبر کرائم ونگ میں ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی محمد آصف کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کے نام لکھی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد آصف نے درخواست گزار کے خلاف سوشل میڈیا، واٹس ایپ، فیس بک اور اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر توہین آمیز پوسٹس اپلوڈ کیں۔
جوکہ PECA 2016کے سیکشن 20 اور دیگر دفعات کے تحت جرم ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈائریکٹر ایکسائز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی جائے۔