فلسطین مخالفت

ڈائریکٹر ایکسائز کی کھلم کھلا فلسطین مخالفت۔ لاہور میں بڑے ہنگامے کا پیش خیمہ۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں کسی بھی وقت بڑے ہنگامے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ریجن سی لاہور کے ڈائریکٹر محمد آصف اپنے ریجن کے واٹس ایپ گروپ میں (جس کے وہ ایڈمن بھی ہیں)کھلم کھلا فلسطین اور فلسطینیوں کی مخالفت پر مبنی پوسٹیں کرتے نظر آنے لگے ہیں۔

اعجاز نامی ایک سرکاری اہلکار نے ریجن سی کے واٹس ایپ گروپ میں کوک، پیپسی پینے والوں کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے تناظر میں بے حس قرار دیا تو ڈائیریکٹر محمد آصف ہتھے سے اکھڑ گیا اور اس نے اعجاز نامی اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے نوکری چھوڑکر غزہ پہنچنے کی پوسٹ اپلوڈ کر دی اور کہا کہ 57 اسلامی ملکوں میں صرف پاکستانی پنجابیوں کو ہی غزہ پرستی کا کیوں ابال آتا ہے اور کہا کہ 22 عرب ملکوں میں سے کسی نے کبھی غزہ کے لئے جلوس نہیں نکالا۔
پھر فلسطین کے علما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مولویوں کی روزی روٹی راکٹ شرارت سے چلتی ہے۔

محمد آصف نے ایک دوسری پوسٹ میں الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے ملک کےعلما اور حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ نے افغانستان کو ایسی شرارتیں کرکے برباد کیا۔

اعجاز نامی ماتحت کو تنقید کی زد پر رکھتے ہوئے کہا کہ آپ پاسپورٹ لاو میں غزہ میں آپ کی شہادت کے لئے پانچ وقت دعا کرونگا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس قدر کھلی فلسطین مخالف رائے کے اظہار پر ریجن سی لاہور کے سینکڑوں ملازمین غم و غصے کا شکار ہیں اور انہوں نے محکمے کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر جنرل کو فی الفور معاملے کا نوٹس لینے اور محمد آصف سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر محمد آصف کے ماتحت جوہر ٹاون دفتر کے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ مظلوم مسلمان فلسطینی بھائیوں کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے محمدآصف نے صرف ریج سی ہی نہیں ہر پاکستانی کا دل دکھایا ہے۔

ارباب اختیار کو اس پرایکشن لینا ہوگا ورنہ محمد آصف کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے