ڈائریکٹر ایکسائز 316

ڈائریکٹر ایکسائز ملتان پر شراب بیچنے والے ہوٹل سے منتھلی لینے کا الزام

شہباز اکمل جندران۔۔۔

زرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان کے ڈائریکٹر عبداللہ خان شہر کے اکلوتے L-2 وینڈر (ہوٹل) سے شراب کی فروخت کے عوض منتھلی لیتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز
اس ضمن میں انہوں نے میاں شوکت نامی انسپکٹر کو اضافی چارج دیکر مذکورہ ہوٹل پر تعینات کررکھا ہے جو ڈائریکٹر کے ً مفادات ً کا تحفظ کرتا ہے
ڈائریکٹر ایکسائز
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹر مذکور نے ملتان موٹر برانچ میں فرائض انجام دینے والے حسن نامی جونئیر کلرک کو اضافی چارج دیکر ایکسائز برانچ میں او پی ایس بنیادوں پر انسپکٹر تعینات کررکھا ہے یوں حسن بیک وقت جونئیر کلرک اور انسپکٹر کے عہدے پر کام کرنے والا انوکھا ملازم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن بھی ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان کی ذاتی دلچسپی پر بیک وقت دو جگہوں پر فرائض انجام دے رہا ہے اورً خرچے پانی ً کے لیے شہر میں منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کے لیے رابطہ کیا گیا تو ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان عبداللہ خان نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیک اور ایماندار شخص ہیں انہوں نے کبھی کسی ہوٹل سے رشوت لی ہے نہ ہی کسی کو پرمٹ کے بغیر شراب فروخت کرنے کی اجازت دی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل پر پرمٹ کے بغیر بکنے والی شراب کو روکنے کے لیے انسپکٹر میاں شوکت کو اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ ایم ٹی سی حسن کو بھی منشیات فروشی روکنے کے لیے ایکسائز برانچ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں