ڈنگ شوئے شیانگ 15

چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن) چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں چائنا انوائرمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل کوآپریشن کونسل کے 2026 سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تہذیب کے نظریے کی رہنمائی میں چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جنہیں عالمی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر تسلیم اور بھرپور سراہا گیا ہے۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین اقتصادی اور سماجی ترقی کی جامع سبز تبدیلی میں تیزی لائے گا، سبز اور کم کاربن ترقی کے اہداف کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، عملی اقدامات مزید مضبوط کیے جائیں گے اور ادارہ جاتی نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ خوبصورت چین کی تعمیر یقینی طور پر نئی بلند سطح تک پہنچے گی۔

ڈنگ شوئے شیانگ نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تمام فریقوں کو مل کر سبز ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے تین تجاویز پیش کیں۔اول، عملی اقدامات کے ذریعے سبز اور کم کاربن ترقی کو فروغ دیا جائے ۔دوم ،سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے سبز پیداواری قوت کو فروغ دیا جائے اور سبز ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کے نظام کو تیزی سے بہتر بنایا جائے ۔

سوم، کھلے پن اور تعاون کے ذریعے عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے، گرین “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبز ترقی کے ثمرات سے مختلف ممالک کے عوام مزید بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں