چین 187

چین کی جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن) چین نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتا ہے اور نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکی انتخابات کا نتیجہ امریکی قوانین اور طریقہ کار کے مطابق طے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں