بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 33.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ہے۔
جس میں برآمدات 19.95 ٹریلین یوآن رہیں، جس میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد کااضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 13.66 ٹریلین یوآن رہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کی کمی ہے۔
ستمبر میں درآمدات اور برآمدات 4.04 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد کا اضافہ ہے۔