چینی وزارت خا رجہ

چین کو نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر خودمختاری حاصل ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) رن آئی ریف کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فلپائن کے ساتھ چین کے عارضی انتظامات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو رن آئی ریف سمیت نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر خودمختاری حاصل ہے۔ چین نے حال ہی میں رن آئی ریف کی صورتحال کو سنبھالنے اور کنٹرول کرنے کے لیے فلپائن کے ساتھ مشاورت جاری رکھی ہے اور حال ہی میں انسانی امداد کے لیے دونوں فریق عارضی انتظامات پر پہنچ گئے ہیں۔فریقین نے سمندری اختلافات کو مشترکہ طور پر سنبھالنے اور بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا۔

چینی ترجمان نے کہا کہ رن آئی ریف پر موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں چین کا تین نکاتی اصولی موقف یہ ہے: پہلا، چین اب بھی فلپائن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان پانیوں پر کھڑے بحری جہاز کو وہاں سے ہٹا لے اور رن آئی ریف کو اس کی اصل حالت میں بحال کرے ۔

دوسرا، فلپائن کی جانب سےجنگی جہاز کو ہٹانے سے پہلے، چین کو پیشگی مطلع کرنےاور سائٹ پر تصدیق کے بعد چین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلپائن کو سامان پہنچانے کی اجازت دے گا۔ تیسرا، اگر فلپائن مقررہ سہولیات اور مستقل چوکیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور قانون اور ضوابط کے مطابق اسے پوری طرح سے روک دے گا۔